نوشہرہ ،پولیس کی کاروائیاں،اسلحہ کی نوک پر راہزنی کرنیوالے 2 بین الاضلاعی ملزمان گرفتار

جمعرات 27 جنوری 2022 17:51

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) نوشہرہ پولیس نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران اسلحہ کی نوک پر راہزنی کرنے والے بین الاضلاعی 02 ملزمان اور 03 رُکنی موٹرسائیکل چورگروہ کو گرفتار کر لیا۔مالمسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد۔تھانہ اضاخیل پولیس کی موٹر سائیکل چور گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے اضاخیل و گرد نواح میں موٹر سائیکل چوری کا نوٹس لیتے ہوئے اسماعیل شاہ DSP پبی کی سربراہی میں SHO اضاخیل علی اکبر خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد مسروقہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کاٹاسک سونپ دیا۔پولیس ٹیم نے علاقے میں مخبروں کا نیٹ ورک فعال بنا کراپنی تفتیش جاری رکھی۔

(جاری ہے)

پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برؤئے کا ر لاکر ٹیم نے 03 رُکنی گروہ تک رسائی حاصل کی۔ملزمان شاہ زیب ولد عابد حسین،امداد حسین ولد مشتاق حسین ساکنان عاشور آباد اور عدنان ولد جان حسین ساکن پشاور کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران نوشہرہ کے مختلف مقامات سے موٹرسائیکل چوریوں کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کی نشان دہی پر مختلف مقامات سے چوری شدہ 06 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی۔

جبکہ دوسری کاروائی میں سلیم خان SHO اسلحہ کی نوک پر راہزنی کرنے والے 02ملزمان عدنان ولد شہباز اور حماد ولد افتخار ساکنان راولپنڈی حال مردان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر موبائیل کی فروختگی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں