نوشہرہ:ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ کی انچارج سینئرچارج نرس رخسانہ یاسمین کے بہمانہ قتل پولیس قاتل کے قریب پہنچ گئی

منگل 10 مئی 2022 01:15

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ کی انچارج سینئرچارج نرس رخسانہ یاسمین کے بہمانہ قتل پولیس قاتل کے قریب پہنچ گئی۔پولیس کے باوثوق زرائع کے مطابق مقتولہ رخسانہ یاسمین کے قتل سے قبل اور بعد میں اہم ٹیلی فونگ کال پولیس نے ٹریس کرلی ہیں ۔زرائع کے مطابق قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی موٹرکار کی شناخت مختلف سی سی ٹی وی کمیروں کی فوٹیج سے بھی کوئی ہے۔

پولیس نے رکشہ ڈرائیو سمیت سات مشتبہ افراد کو پوچھ کچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔نوشہرہ پولیس نے گزشتہ رات پشاور میں اہم چھاپے مارے ۔نوشہرہ پولیس کے ایک بڑے افیسر کا کہنا ہے کہ مقتولہ چارج نرس رخسانہ یاسمین کی ازواجی زندگی اور دیگر تعلقات کا بھی جائزہ لیاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 72گھینٹوں میں اصل ملزمان تک پولیس پہنچ جائیں گئی۔زرائع کے مطابق مقتول نرس کو قتل کرنے کے لیے اہم پیشہ ور اجراتی قاتلوں کو استعمال کیاگیا۔

ان کے نمبرز بھی اس سے قبل کئی وارداتوں میں استعمال ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کی سینئر نرس انچارج نرسنگ رخسانہ یاسمین کو سات مئی گھر سے ہسپتال سے رکشہ میں آتے ہوئے موٹرسائکل میں سوار نقاب پوش مسلح ملزمان کی فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا۔نرسسز،پرامیڈئکل اسٹاف اور ڈاکٹرز نے ملزمان کی جلد گرفتارکا مطالبہ کیاملزمان کی گرفتاری نہ کی گئی تو خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری ہسپتالوں نے غیرمینہ مدت تک ہڑتال کی دھمکی دی ہی

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں