نوشہرہ ، عطائی لیڈی ڈاکٹرز مڈوائف موت تقسیم کرنے لگی

کابل ریور واپڈا کالونی میں قائم غیررجسٹرمیڑنٹی ہوم کی ڈاکٹر مڈوائف کی غفلت لاپروائی سے 22سالہ خاتون کی زچگی میں تشویش ناک

ہفتہ 14 مئی 2022 22:40

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2022ء) نوشہرہ غیرتربیت یافتہ عطائی لیڈی ڈاکٹرز مڈوائف موت تقسیم کرنے لگی۔کابل ریور واپڈا کالونی میں قائم غیررجسٹرمیڑنٹی ہوم کی عطائی لیڈی ڈاکٹر مڈوائف کی غفلت لاپروائی سے 22سالہ خاتون کی زچگی میں تشویش ناک،ہسپتال منتقل ہوتے ہی ماں اور نومولود بچی جابحق ہوگئی۔متاثرہ خاندان اور اہل علاقہ کا شدید احتجاج ۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ محمد عمر خان نے غیررجسٹرمیڑنٹی ہوم کی عطائی لیڈی ڈاکٹر مڈوائف اور لیبارٹری کے مالک کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔زچگی کے دوران جابحق 22سالہ کائنات اور نومولود بچی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔سپوگمی لیبارٹری کا مالک فیصل مریضوں کو چند پیسوں کی چالچ میں ووغلا کر واپڈا کالونی میں قائم غیررجسٹرمیڑنٹی ہوم کی عطائی لیڈی ڈاکٹر مڈوائف کے ہاتھے چڑہا دیتا ہے یہ لوگ سفاک کاروبار کرکے مال کمارہے ہیں اور خاندان اچڑ رہے ہیں میری بیوی اور بچی چلی گئی مجھ کو انصاف دیاجائیں۔

(جاری ہے)

کائنات کے شوہر عاصم خان کی تھانہ نوشہرہ کلاں میں رو رو کر فریاد۔زچگی کے ووران جابحق 22سالہ کائنات کے والد معروف ٹراسپورٹرزجاوید خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیٹی کائنات کو قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ نے بڑے اپریشن کا کہا تھا کائنات میڈئکل ٹیسٹ کے لیے سپوگمی لیبارٹری گئی جہاں پر اس کے مالک فیصل خان نے اس سے کہا کہ کابل ریور میں ایک لیڈی ڈاکٹر مڈوائف کے پاس اپ کو لے جاتا ہوں زچکی کا کیس بھی باآسانی ہوجائیں گا اور آپ لوگ اپریشن سے بھی بچ جائیں گئے۔

جاوید خان کے مطابق کابل ریور واپڈا کالونی میں قائم غیررجسٹرمیڑنٹی ہوم کی عطائی لیڈی ڈاکٹر مڈوائف کی غفلت لاپروائی میری بیٹی کی حالت غیر ہوگئی تشویش ناک حالت میں مردان میڈئکل کمپلکس منتقل کیاگیاتو وہاں کے ڈاکٹرز زچکی کا کیس خراب ہونے کی وجہ سے بے بس ہوگئے اور میری بیٹی کائنات اور اس کی نومولود بچی ہماری آنکھوں کے سامنے وفات پاگئی۔ انصاف نہ ملا تو بھرپور احتجاج کریں گئے۔تھانہ نوشہرہ کے ایس ایچ او کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کے حکم کے مطابق مقدمہ درج کیاجارہا ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں