گ*نوشہرہ ،آکوڑہ پولیس نے قمار بازی کی محفل اُلٹ دی،04 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

منگل 17 مئی 2022 21:30

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء) نوشہرہ آکوڑہ پولیس نے آدھی رات کو سجائی گئی قمار بازی کی محفل اُلٹ دی۔04 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار۔موٹر کار،ہزاروں کی نقدی اور آلات قمار بازی بطور ثبوت قبضہ پولیس۔

(جاری ہے)

شیر بہادر خان ASI رات 01 بجے معمول کی گشت پر تھے کہ چشمئی سکول کے ساتھ میدان میں موبائیلز کی مشکوک لائٹس دیکھ کر نفری کو ترتیب دیکھ معلوم کرنے کی کوشش کی۔

قریب جاکر دیکھا تو چند افراد تاش کے ذریعے جواء کھیل رہے تھے۔ملزمان مرسلین،شاہ فیصل،تیمور اور نواب علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے داو پر لگی ہزاروں کی رقم اور آلات قمار بازی کیساتھ موٹر کار نمبری 2909 بھی بطور ثبوت قبضہ پولیس کر لی گئی۔ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں