نوشہرہ، کرایہ دار کے گھر سے لاکھوں کی چوری کرنے والا گھر کے مالک کا بیٹا 02 ساتھیوں سمیت گرفتار

منگل 17 مئی 2022 21:30

…نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء) نوشہرہ مصری بانڈہ پولیس نے میاں عیسیٰ میں گھر کے اندر سے لاکھوں کی چوری کرنے والا گھر کے مالک کا بیٹا 02 ساتھیوں سمیت گرفتار۔ملزمان کا اعتراف جرم۔نشاندہی پر لوٹی گئی رقم اور طلائی زیورات برآمد۔ لائق محمد ساکن میاں عیسیٰ نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ میں چند ماہ قبل تبلیغ کیلئے گیا تھا۔

جانے سے پہلے میں نے 3 لاکھ 50 ہزار روپے اور 07 تولے سونا میز کے دراز میں تالہ کرکے گیا تھا۔

(جاری ہے)

واپسی پر دیکھا تو نامعلوم چور تالے توڑ کر نقدی اورطلائی زیورات چوری کرکے لے گئے تھے۔پولیس نے فوری طور پر غ*موقعہ واردات سے فنگر پرنٹ اور دوسرے شواہد اکھٹے کئے۔ارشد احمد DSP اکوڑہ نے علی اکبر خان SHO مصری بانڈہ کو جلداز جلد کیس کو کامیابی سے ہمکنار کرکے ملزم /ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے موجود شواہد پر دن رات کام کرکے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان شہریار ولد لائق محمد،حمزہ ولد آیاز اور عمیر ولد افسر کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دروان ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پرمال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہی

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں