نوشہرہ میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ، سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے

پیر 23 مئی 2022 23:49

پبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) نوشہرہ میں 05 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا جس کیلئے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان بذات خود تمام انتظامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔SDPOs کو جوانوں کے سنگ اور سیکیورٹی صورتحال کی چیکنگ کے ہدایات دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کرکے مشکوک افراد کے نقل حرکت پر کڑی نظر کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

1700 پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی ڈیوٹیاں لگا کر پولیو ورکرز کے تمام ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرکے پر امن ماحول میں مہم جاری ہے۔انتہائی حساس مقامات پر پولیو ورکرز کو اضافی نفری فراہم کر دی گئی ہے۔ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے SHOs نے جوانوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔نوشہرہ پولیس انسداد پولیو مہم کے پر امن انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں