نوشہرہ} پولیس کی راہزنوں اور منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون

بدھ 8 جون 2022 00:28

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2022ء) نوشہرہ پولیس کی راہزنوں اور منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون۔دو انتہائی کامیاب کاروائیوں میں تھانہ اکبرپورہ نے آسلام اباد پشاور موٹروئے کے قریب کاروائی کرکے مسلح راہزنوں کے پانچ رکنی گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔گن پوائنٹ پر چھینا گی نقدی موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا۔

اضاخیل پولیس نے لاکھوں روپے کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔VIGO گاڑی سے 17 کلوگرام چرس برآمد۔ ملزم گرفتار۔جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ نے ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ محمد عمر خان کے مطابق 25مئی کو ہارون ساکن اکبرپورہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہو ئے کہاکہ میں اپنے دوست کیساتھ عشاء کے وقت گھر جا رہاتھا۔

(جاری ہے)

جب ہم پنج کٹھہ اکبرپورہ روڈ پہنچے تو چند ملزمان نے اسلحہ کی نوک پرہم سے 11 ہزار نقد اور 02 عدد قیمتی موبائیل چھین کرفرار ہوگئے۔مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کوٹریس کرنی اور مال مسروقہ کی برآمدگی یقینی بنانی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نی جدیدطریقہ تفتیش سی استفادہ حاصل کرتے ہوئے تکنیکی بنیادوں پرباریک بینی سی دن رات محنت سے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔

ملزمان اجمل،واجد،عاطف،حسیب اور عبداللہ ساکنان اکبرپورہ کوگرفتار کرلیا گیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پرلوٹی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والااسلحہ بھی برآمد کر لیاگیا۔مزید تفتیش کیلئے ملزمان کو تھانہ اکبرپورہ منتقل کرکے تفتیش جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرمحمد عمرخان کے مطابق وقاص خان SHO اضاخیل کو باوثوق زرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی جائے گی۔

اطلاع کو مصدقہ جان کر فوری طور پر مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام اور ملزم کی گرفتاری کی کوشش شروع کی گئی۔حسب اطلاع عجب باغ کے قریب ناکہ بندی کی گئی تھی۔ ایک مشکوک VIGO کو روکا گیا۔تلاشی لینے پر VIGO نمبری 208/AQS کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 17 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ملزم نصرت اللہ ولد سیدا جان ساکن افغانستان حال راولپنڈی کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر دیا گیا۔ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ اضاخیل منتقل کر دیا گیا

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں