نوشہرہ،پبی وزیر گھڑی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹروے پولیس اہلکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

منگل 14 جون 2022 00:19

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2022ء) پبی وزیر گھڑی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹروے پولیس اہلکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق ۔

(جاری ہے)

عتیق الرحمان ولد عباس خان اس کا بیٹا کامران اللہ جو کہ موٹروے پولیس میں سپاہی ہے موٹر سائیکل پر رات کی ڈیوٹی کی غرض سے نکلا اور ساڑھے نوبجے اسے اطلاع ملی کہ اس کا بیٹا ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگیا ہےجب وہ پبی وزیر گھڑی روڈ پر پہنچا تو اس کا بیٹا حادثے میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ معلوم ہوا کہ میرے بیٹے کو ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماردی جبکہ نامعلوم ملزم ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں