نوشہرہ،رسالپور اور گرد نواح میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، تین منشیات فروش ، 10 مشتبہ افراد گرفتار

منگل 14 جون 2022 17:32

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2022ء) رسالپور اور گرد نواح میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، تین منشیات فروش ، 10 مشتبہ افراد گرفتار ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کے خصوصی احکامات پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سید الامین خان کی سربراہی میں رسالپور اور گرد نوح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔سرچ اینڈ سٹرائیک میں لیڈیز پولیس کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے گھروں کی تلاشی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیاجن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ایک کلاشنکوف اور 02 عدد پستول برآمد کر لئے گئے۔تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں