نوشہرہ ،علاقے خٹکلے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے تین معصوم بچوں کے سامنے ان کے ماں باپ کو قتل کردیا ،ملزمان فرا ر

جمعرات 16 جون 2022 00:29

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2022ء) نوشہرہ کے علاقے خٹکلے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے تین معصوم بچوں کے سامنے ان کے ماں باپ کو قتل کردیا ،ملزمان فرا ر۔

(جاری ہے)

تسلیم خان ولد رسول خان سکنہ زرین اباد نوشہرہ کلاں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ گھر میں موجود تھا کہ اسے اطلاع ملی کہ اس کے تیس سالہ بیٹے ذیشان خان اور اس کی چوبیس سالہ بہو مسمات سندس زوجہ ذیشان خان کو خٹکلے میں ان کے کرایہ کے گھر میں نامعلوم ملزم یا ملزمان کو قتل کردیا ہے اور اس کی لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں ،میرا بیٹا جس کی شادی نو سال قبل مسمات سند س سے ہوئی تھی جس سے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی پیدا ہوئی تھی وہ دس روز قبل نوشہرہ کلاں سے خٹکلے رحمت اباد خٹکلے میں کرایہ کے مکان میں منتقل ہوئے ان کے ساتھ دوہرے قتل کا واقع پیش آیا، ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، میرا بیٹا پلستر کا کام کرکے اپنا گزر بسر کرتا ہے۔

معلوم ہونے پر دعوی داری کریں گے دونون کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ءکے حوالے کردی گئیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں