نوشہرہ کے علاقے بہادر خیل سے تین سالہ معصوم بچہ پرسرار طور پر لاپتہ ہوگیا،اغوا برائے تا وان کا مقدمہ درج

اتوار 19 جون 2022 16:40

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2022ء) نوشہرہ کے علاقے بہادر خیل سے تین سالہ معصوم بچہ پرسرار طور پر لاپتہ ہوگیا،اغوا برائے تا وان کا مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے اشفاق عرف ملنگ ولد وہاب گل سکنہ بہادر خیل کاکا صاحب نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیوی اور تین سالہ بیٹے عثمان غنی کے ہمراہ زیارت کاکا صاحب کی زیارت کے لیے آئے تھے کہ اس دوران ضیا ء اللہ جوکہ ہمارا رشتہ دار ہے ہم نے اپنے بچہ عثمان غنی کے حوالے کردیا جو موٹر سائیکل پرتھا ہم نے اسے کہا کہ ہمارے بچے کو گل بہادر کے گھر چھوڑ دو اور یہی سوچا کے بچہ محفوظ طریقے سے گھر پہنچ جائیں گا جب ہم بہادر خیل گل بہادر کے گھر پہنچے تو ہمار ابچہ ان کے گھر نہیں تھا اور عثمان غنی کہہ رہا تھا کہ میں نے آپ کا بچہ گل بہادر کے گھر چھوڑ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں