ڈی پی او نوشہرہ کی بہترین کارکردگی ،عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی پر پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی ،سرٹیفکیٹ تقسیم کئے

جرائم کے روک تھام میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و جوانان پولیس فورس کا سرمایہ ہیں،محمد عمر خان

پیر 20 جون 2022 22:07

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنوشہرہ محمد عمر خان نے کہا ہے کہ جرائم کے روک تھام میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و جوانان پولیس فورس کا سرمایہ ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد عمر خان نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران بہترین کارکردگی اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی پر پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

اس موقع پر پولیس اہلکاروں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و جوانان پولیس فورس کا سرمایہ ہیں۔ پولیس فورس میں فرائض سے غفلت برتنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ جبکہ بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران اور جوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔پولیس میں خود احتسابی کا عمل اسی طرح جاری رہے گا۔جس سے پولیس فورس کا مورال مزید بلند ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں