مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ،خاتون شدید زخمی

بدھ 22 جون 2022 21:35

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2022ء) مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی جس کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ امانگڑھ میں حالیہ بارش کی وجہ سے گذشتہ رات 2بجے کے قریب مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے گھر میں سوئے اہلخانہ کے سربراہ جہانزیب اور اس کی اہلیہ ملبے تلے دب گئے تھے جبکہ ان کے بچے مکان کے دوسرے کمرے میں سوئے رہے تھے جو کہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے ہوئے شخص جہانزیب جو کہ دم توڑ چکا تھا اور ان کی اہلیہ جو شدید زخمی ہو چکی تھی کو نکالا اور فوری طور پر طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔\378

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں