ہوتی خیل پارک نو شہرہ کلاں میںپیپلز پارٹی کنو نشن ہر حال میں منعقد ہو گا،لیاقت شباب

بدھ 22 فروری 2017 22:56

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر اورصوبائی رہنما لیاقت شبا ب نے کہا ہے کہ25فرور ی کو ہوتی خیل پارک نو شہرہ کلاں میں پاکستان پیپلز پارٹی کنو نشن ہر حال میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

کنو ینشن سے پیپلزپارٹی خیبرپختو نخوا کے صوبائی صدر انجینئر ہمایوں خان صوبائی جنر ل سیکر ٹری فیصل کریم کنڈ ی ، صوبائی سینئر نائب صدر اخو نز دہ چٹا ن اور دیگر قائد ین بھی شرکت کریں گے۔

ان خیالات کااظہار لیاقت شبا ب نے اپنے دفتر نوشہرہ کینٹ میں پی کی14کے پار ٹی عہدید ا رو ں اورذمہ دارو ں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ورکز کنو نشن کے سلسلہ میں تما م انتظامات پر تفصیلی مشاور ت کی گئی اورلیاقت شبا ب نے تمام انتظامات پر اطمینا ن کا اظہار کیا ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں