پاکستان بحرانوں سے نکل رہا ہے،پالیساں درست سمت کی جانب گامزن ہیں،نورالحق قادری

ہم سب پاکستان اور پاک فو ج کیساتھ کھڑے ہیں ،ملک کیخلاف ہر سازش ناکام ہوجائیگی پاک فوج نے ملکی سلامتی کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں، اگر یہ نہ ہو تی تو پا کستان عراق، فلسطین چیچنیا سے بد تر ہوتا،وفاقی وزیر مذہبی امور کا تقریب سے خطاب

منگل 4 دسمبر 2018 19:40

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2018ء) وفا قی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر علا مہ پیر زادہ نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان بحرانوں سے نکل رہا ہے،پالیساں درستگی کی جانب گامزن ہیں،وطن کے ساتھ محبت ہمارے ایمان کا جز ہے ہم سب پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،ملک کے خلاف ہر سازش ناکام ہوجائیگی۔پاک فوج نے ملک کی سلامتی کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں، اگر پاک فوج نہ ہو تی تو پا کستان عراق فلسطین چیچنیا سے بد تر ہوتا،پاک فوج کی بد و لت آج ہم آزادی کے ساتھ رہ رہے ہیں ۔

سیاست اپنی جگہ دین اسلام کے مسئلے پر ہم سب ایک ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے نوشہرہ کے علاقے ڈاک اسماعیل خیل میں منعقد ہونے والے سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

. تقریب کی صدارت پیر طریقے رہبر شر یعیت پیر رحمت کریم ڈاگ با با جی نے کی۔سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین ,پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی میاں خلیق الرحمن خٹک , پیر آف مانکی شریف, علی زمان اورپیر سید حسین سمیت دیگر مذہبی اور سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی. وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ محب الوطنی بھی ایمان کا جز ہے میلاد النبی ﷺکے محفل میں شر کت کر نا ثواب ہے اس قسم کے محا فل میں میں شر کت کر کے ہم اپنے آپ کو خو بصورت کر تے ہیںمیلاد کے محفل قیا مت تک جاری رہے ئینگی.انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اور پاکستان ہمارے ساتھ ہی. ہم اس پاک سرزمین کے سپاہی ہیں.فوج کے نڈر جوانوں نے جانوں کا نذرانہ دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف وطن کا دفاع کیا.اگر پاک فوج کا یہ کردار نہیں ہوتا تو پاکستان آج شام, یمن اور فلسطین کی طرح ہوتا.آج جو ہم آزادی سے اس دھرتی پر سانس لے رہے ہیں اس کے پیچھے پاک فوج اور دیگر اداروں کی قربانیاں ہیں. سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی اور کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی.

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں