نوشکی میں ایرانی تیل سے لدی گاڑی آگ لگنے سے خاکستر

بدھ 16 جنوری 2019 12:31

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) نوشکی میں ایرانی تیل سے لدی گاڑی آگ لگنے سے جل کر خاکستر جبکہ دکان راکھ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق نوشکی کے تیل منڈی میں عبدالخالق نامی شخص کے زامیاد تیل سے لدی گاڑی سے جنریٹر کے زریعے پٹرول ڈرموں میں ڈال رہے تھے اسی دوران اچانک جنریٹر کے کرنٹ لگنے سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس سے پک اپ گاڑی خاکستر اور دکان راکھ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

دکاندار کے مطابق دکان میں لاکھو ں روپے کا سامان تھا۔ اطلاع ملتے ہی ایف سی اہلکار ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجانے کی کوشش کر تے رہے تاہم فائر بریگیڈ ز نے آگ پر قابو پا لیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں