انجمن تاجران نوشکی کے نومنتخب کابینہ مبارکباد کے مستحق ہیں ، رحیم کا کڑ

تاجر برادری ،بزنس کمیونٹی ملکی معاشی استحکام میں ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،تجارتی حوالے سے حکومت کی ہاتھ بٹا رہے ہیں ، تقریب سے خطاب

منگل 30 مارچ 2021 16:45

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2021ء) انجمن تاجران نوشکی کے نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری ضلع کونسل نوشکی کے ہال میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ نے نومنتخب کابینہ کے اراکین سے حلف لیا اسموقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدررحیم کاکڑ، ڈپٹی کمشنر نوشکی کیپٹن ر جمیل احمد بلوچ، انجمن تاجران نوشکی کے نومنتخب صدر زوالفقار بلوچ، حضرت علی اچکزئی، حاجی میرجمعہ خان بادینی، حاجی یٰسین مینگل، میر خورشید جمالدینی، حاجی منظور احمد مینگل،حافظ مطیع الرحمن مینگل، نذیر بلوچ، ایم ابراہیم بلوچ، قاری عبدالباسط،مولوی عبدالواحد ساسولی، میر آصف سرپرہ اور سلیم ساحل نے کہاکہ انجمن تاجران نوشکی کے نومنتخب کابینہ مبارکباد کے مستحق ہیں تاجر برادری اور بزنس کمیونٹی ملکی معاشی استحکام میں ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور تجارتی حوالے سے حکومت کی ہاتھ بٹا رہے ہیں بلوچستان میں بزنس کمیونٹی اور خاص کر بازاروں میں بنیادی سہولیات کی فقدان ہیں جس سے تاجر برادری مشکلات سے دو چار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اراکین بلوچستان اسمبلی خصوصاً ثناء بلوچ کے مشکور ہیں کہ انہوں صوبائی اسمبلی کے فلور پر تاجر برادری کو شاہراہوں پر بلاجواز تنگ کرنے اور بھتہ خوری کی خلاف آواز بلند کیا جسکے بعد حکومت حرکت میں آگئی اور تمام قومی شاہراہوں سے ایف سی پولیس اور لیویز کے غیر ضروری چیک پوسٹوں کو فوری طور پر ختم کیا گیا اب تاجر برادری بلاکسی خوف کے اپنی سامان ایک شہر سے دوسرے شہر لے جا رہے ہیں انہوں کہا کہ بلوچستان کے عوام کو پاک ایران اور پاک افغان باڈرز سے آزادانہ تجارت کی مواقع فراہم کئے جائیں کیونکہ تجارت اور سرکاری نوکریوں کے علاوہ بلوچستان میں روزگار کے متبادل زرائع نہ ہونے کے برابر ہیں ڈپٹی کمشنر نوشکی کیپٹن ر جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کا حصہ ہیں جو تجارت کے فروغ شہر کی صفائی ستھرائی، سمیت دیگر معاملات میں ضلعی انتظامیہ کے کندھے سے کندھا ملا کر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور تاجر برادری کو چاہیے کہ وہ خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں مناسب منافع کمایا جائے تاکہ کہ غریب شہری مہنگائی کے ہاتھوں پریشان نہ ہوں۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں