نوشکی میں دستی بم حملہ 14افراد زخمی ہوگئے، پولیس

منگل 14 اگست 2018 20:53

نوشکی میں دستی بم حملہ 14افراد زخمی ہوگئے، پولیس
نوشکی 14اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) نوشکی میں دستی بم حملہ 14افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کو نوشکی مین بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک دوکان میں دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جس سے ایک زواردھماکہ ہو ا ،دھماکے میں ندیم احمد حبیب اللہ محمد عالم شمس الدین نجیب اللہ عبدالغنی امیر جان زکریا حیات خان منیر احمد عصمت اللہ غلام فاروق محبوب شاہ نجیب اللہ کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علا قے کی ناکہ بندی کر کے سر چ آ پریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں