انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ڈرائیور سمیت غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 62 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:50

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) پولیس کی کاروائی انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ڈرائیور سمیت غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 62 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نوشکی پولیس نے کیشنگی کے مقام پر چھ گاڑیوں میں سوار 62 افراد کو غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جانے اور سفری دستاویزات نہ ہونے پر گرفتار کرلیا۔جبکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث چھ ڈرائیوروں کو گاڑیوں سمیت حراست میں لے لیا۔گرفتار افراد غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جانے کے خواہش مند تھے۔نوشکی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردیا ہے۔…

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں