بلو چستان میں خشک سالی سے متاثرہ مال مویشیوں کو چارہ اور علاج فراہم کیا جائے گا، حکومت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مستقل حل ڈھونڈے گی۔ برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا،صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے سلیم کھوسہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 00:10

نوشکی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے سلیم کھوسہ اوروزیرخزانہ میر محمد عارف جان حسنی کمشنر رخشان ڈویژن نصیر ناصرنے نوشکی میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودوقت میں خشک سالی سے رخشان ڈویژن بری طرح متاثر ہوا۔ تاہم پریشانی کی کوئی بات نہیں متاثرین کی حالت تشویش سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

سنگین صورتحال نہیں ہے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف کا کام شروع کردیا گیا ہے اور پی ڈی ایم اے میرٹ پر متاثرین کو ریلیف دے گی۔ اس حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے۔ انسانی جانیں ضائع نہیں ہونگی۔ انہوں نے کہاکہ دیگرامدادی ادارے بھی پی ڈی ایم اے کے ذریعے مدد کرسکتے ہیں۔ نیوٹریشن پروگرام کو 32 اضلاع تک وسعت دیں گے۔ رخشان ڈویژن کے 60 فیصد میدانی اور پہاڑی علاقے متاثر ہیں۔خشک سالی سے متاثرہ مال مویشیوں کو چارہ اور علاج فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مستقل حل ڈھونڈے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ برج عزیز خان ڈیم کی تعمیر کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں