نوشکی،کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی

اتوار 13 جنوری 2019 21:00

نوشکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ کو 9گھنٹے کے بعد ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تقریبا 10بجے تفتان سے کوئٹہ ایل پی جی گیس لے جانے والے بوزر ٹینکر نوشکی کے قریب چڑھائی چڑھتے ہوئے الٹ گیا، جس کی وجہ سے کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ مکمل طور پر بند ہوگیا تھا ، جس سے تفتان دالبندین خاران نو کنڈی جانے والے مسافروں خوا تین اور بچوں کے علاوہ ٹرانسپورٹرشدید تکالیف اور پریشانی میں مبتلا تھے، تاہم نوشکی انتظامیہ اور خصوصاً ایس پی، ایس ایچ او پولیس اور ایف سی کے کوششوں سے تقریبا ً9 گھنٹے کے بعد قومی شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں