44 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل، ہندوستان کو للکارا،جنگ میں جانے کی درخواست نوشکی ملیشا ہیڈ کواٹر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی

جمعرات 7 مارچ 2019 16:41

44 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل، ہندوستان کو للکارا،جنگ میں جانے کی درخواست نوشکی ملیشا ہیڈ کواٹر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی
نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2019ء) 44 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل، ہندوستان کو للکارا،جنگ میں جانے کی درخواست نوشکی ملیشا ہیڈ کواٹر میں ایک پٴْروقار تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد میں پر امن بلوچستان پالیسی کے تحت ایک کروڑ پچیس لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم بھی تقسیم کی گئی، تفصیلات کے مطابق ضلع نوشکی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 44 فراریوں نے جمعرات کے روز ایف سی کیمپ نوشکی میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے، ہتھیار ڈالنے کی تقریب ایف سی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خاص کمانڈنٹ نوشکی ملیشا اظہر علی شیراز تھے، تقریب سے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے بلوچ نوجوانوں کی جانب سے ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ باقی نوجوان بھی اپنے ساتھیوں کی تقلید کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہو جائیں۔

(جاری ہے)

اور شریف شہری بن کر مٴْلک و قوم کی تعمیر و ترقی میں نئے جوش و جذبے کے ساتھ شامل ہوجائیں کیونکہ قومی دھارے میں شامل ہونے کے علاوہ ان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں۔ اس موقع پر قومی دھارے میں شامل ہونے والے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ انہوں دہشت گردی کے لئے ہتھیار استعمال کرنا بند کر دیا۔ اب جب بھی ضرورت پیش آئی تو وہ دفاع پاکستان کے لئے ہتھیار اٹھائیں گے اور بھارت جیسے دہشت گرد ملک کے خلاف ضرور ہتھیار اٹھا کر قوم اور وطن کا دفاع کرینگے، پاکستان نا قابل تسخیر ملک ہے۔

پاکستان کی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ ہمیں مسلح افواج ایف سی پر فخر ہے کہ انہوں نے بلوچستان کو امن کا تحفہ دیا۔ تقریب میں انتظامی آفیسران ایس ایس پی نوشکی ،ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی،سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین میر اورنگزیب جمالدینی، سردار پرنس قادر بلوچ اور دیگر نے بھی شرکت کی،قومی دھارے میں شامل ہونے والے جوانوں نے ایف سی کمانڈنٹ سے ہندوستان کے مقابل محاذ پر جانے کی درخواست کی۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں