گ*نوشکی ساسولی ٹاون میں پانی کا شدید بحران پورا علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہی ہے

c علاقہ مکین پانی کے بوند بوند کے لئیے ترس گئے

اتوار 19 مئی 2019 21:16

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) نوشکی ساسولی ٹاون میں پانی کا شدید بحران پورا علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہی ہے، علاقہ کے مکین پانی کے بوند بوند کے لئیے ترس رہے ہیں لوگ پانی کے تلاش میں سرگردان، دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہوچکے ہیں ساسولی ٹاون میں حالیہ پی ایس ڈی پی میں ساسولی ٹاون میں ایک آبنوشی اسکیم منظور ہوا جنہیں ڈرلنگ بھی کرلیا گیا ہے، لیکن آبنوشی اسکیم کے دیگر مشینری اور پائپ لائن کا کام تاحال مکمل نہیں کیاگیا ہے آبنوشی اسکیم کے کام کو مکمل ہونے میں تاخیر سے اہل محلہ میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ دوسری جانب کئی سالوں سے پانی ناپید ہے، اور بعض لوگ ٹینکروں کے زریعے سے پانی خریدنے پر مجبور ہوچکے ہیں اور غریب لوگ واٹر ٹینکر سے پانی مہنگے دام میں خرید نہیں سکتے، جو مجبور ہوکر دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہوچکے ہیں، ساسولی ٹاون کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ساسولی ٹاون کے آبنوشی اسکیم کے کام کو مکمل کرکے فوری بحال کیا جائے تاکہ پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں