کرپٹ نمائندوں و پولیس و نااہل انتظامیہ اور باپ کے سلیکٹڈ حکومت کی وجہ سے نوشکی کے عوام بے کارو مددگار اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے،خیر بخش بلوچ

اتوار 18 اگست 2019 18:15

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا کہ کرپٹ نمائندوں و پولیس و نااہل انتظامیہ اور باپ کے سلیکٹڈ حکومت کی وجہ سے نوشکی کے عوام بے کارو مددگار اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار کے زیر اہتمام چوری ڈکیتی کے خلاف گل خان نصیر چوک پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوشکی کے عوامی نمائندے و پولیس اور ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل سے غافل بھتہ خوری کرپشن و کمیشن خوری میں مصروف ہے جبکہ دوسری طرف نوشکی میں چوری ڈکیتی موٹر سائیکل سے گاڑیوں اور شریف شہریوں کے گھروں میں داخل ہوکر دلیری کے ساتھ ڈکتیاں کررہے ہیں لیکن نیشنل پارٹی نوشکی کے عوام کے مصائب و مشکلات و چوری ڈکیتی کے خلاف ہر اول دستہ کا کردار ادا کرتا رہنگا انہوں نے کہا کہ بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زہری کے قاتلانہ حملہ اور شہادت کی مذمت کی انہوں نے کہا کہ سلیکٹنڈ حکومت عوام کے مسائل و مشکلات امن و امان کو برقرار رکھنے میں مکمل ناکام ہوچکی مظاہرین سے نیشنل پارٹی کے ریجنل سیکرٹری فاروق بلوچ۔

(جاری ہے)

ضلعی صدر ظاہر خان بلوچ۔ربنواز شاہ بی ایس او کے رہنماؤں حق نواز شاہ۔وکرم کنول بلوچ۔قاسم مہر جمالدینی۔اور نثار احمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی کے عوامی نمائندے اور باپ کے سلیکٹنڈ حکومت اور نوشکی پولیس و ڈپٹی کمشنر نوشکی عوامی مسائل سے بے خبر ہیں لیکن نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار نوشکی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے نوشکی چوروں ڈاکوؤں اور مسائل و مشکلات کا اما جگا بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ اگر چوری ڈکیتی پر قابو نہیں پایا گیا تو نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار پولیس تھانہ اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے نوشکی کے عوام کے ساتھ مل کر دھرنا دیا جائیگا۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں