بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

نوشکی اور دیگر علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکوں نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا

muhammad ali محمد علی منگل 29 اکتوبر 2019 21:47

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
نوشکی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اکتوبر2019ء) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، نوشکی اور دیگر علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکوں نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے کئی علاقوں میں منگل کی شب کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں نوشکی اور دیگر علاقوں میں منگل کی شب کو محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف زد ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

اس دوران لوگ خوف زدہ حالت میں باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم خوش قسمتی سے زلزلے کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہو۔ جبکہ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق تفصیلات کا اںتظار کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے تفصیلات زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں