نوشکی، پولیس کی ریسنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی

منگل 26 مئی 2020 14:25

نوشکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) ایس ایچ او نوشکی علی احمد بگٹی کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس ایچ او محمد صادق، اے ایس آئی وحید احمد، محرر محمد بلال مینگل، نائب محرر برکت بادینی پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بازار میں ریسنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کی موٹر سائیکلیں حوالات میں بند کردیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او نوشکی نے کہا کہ کہ ریسنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، کسی کو بھی شہریوں کو پریشان کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں