نوشکی ،آرسی ڈی شاہراہ پر پک اپ گاڑی حادثے کا شکار ، ایک شخص جاں بحق ، چار افراد زخمی

منگل 26 مئی 2020 19:55

نوشکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) جنگلات کے قریب آرسی ڈی شاہراہ پر پک اپ گاڑی حادثے کا شکار ، ایک شخص جاں بحق چار افراد زخمی پولیس ذرائع کے مطابق چاغی کے علاقے پدگ سے ایک پک اپ گاڑی میں تقریبا پانچ افراد پکنک کیلیے نوشکی آرہے تھے کہ جنگلات کے قریب گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوئے گاڑی میں سوار زخمی افراد کو سول ہسپتال نوشکی پہنچا دیا گیاحادثہ دو پک اپ گاڑیوں کے درمیان ریسنگ کے دوران پیش آیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی کمشنر نوشکی کیپٹن (ر) جمیل احمد رندسول ہسپتال جاکر حادثے میں زخمیوں کی عیادت اور طبی امداد کا معائنہ کیا ،جاں بحق شخص کے لاش ورثا ء کے حوالے اور ایک شدید زخمی کو مزید علاج کیلیے کوئٹہ منتقل کردیا جان بحق اور زخمیوں کا تعلق پدگ ضلع چاغی سے بتایا جارہاہے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں