نوشکی کے قریب روڈ حادثے میں خاران سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی موقع پر جاں بحق‘ کئی افراد شدید زخمی

اتوار 31 مئی 2020 19:55

کوئٹہ۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) نوشکی کے قریب روڈ حادثے میں خاران سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی موقع پر جاں بحق جبکہ کئی افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے خاران آنے والے ٹو ڈی کار اور خاران سے کوئٹہ جاتے ہوئے پک اپ گاڑی نوشکی کے درمیان تصادم ہوا جس سے خاران سے تعلق رکھنے والے پی ٹی سی ایل کے ملازم عبدالرشید کلاگانی اور اس کے اہلیہ جبکہ پک اپ گاڑی کے ڈرائیور عبداللہ ملازئی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں پی ٹی سی ایل کے ڈویژنل انجنیئر احمد چنال سمیت دیگر 10 افراد شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے نوشکی سے سول ہسپتال لایا گیا جہاں پر انھیں کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔ خاران سے تعلق رکھنے والے لاشوں کو خاران لایا گیا روڑ حادثے کے واقع خاران میں جنگل کی آگ کی پھیل گئی اور اس دلخراش واقعے نے پورے خاران کے فضا کو سوگوار کردیا

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں