نوشکی میں امن و مان کی بگڑتی ہوئی صورتحال قابل تشویش ہے ،خیر بخش بلوچ

نوشکی جو علم و ادب اور شعور کا شہر رہا ہے لیکن اب نوشکی کی شعوری و سیاسی تاریخ کو قبائلی تقسیم ،فسادات کی بھینٹ چڑھانے کی سازش کی جارہی ہے جو قابل مذمت ہے،نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ودیگر کا خطاب

اتوار 1 اگست 2021 22:00

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نیشنل پارٹی ضلعی صدر آغا ربنواز شاہ،رخشان ریجن کے سیکرٹری فاروق بلوچ ضلعی کابینہ و تحصیل آرگنائزینگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی میں امن و مان کی بگڑتی ہوئی صورتحال قابل تشویش ہے نوشکی جو علم و ادب اور شعور کا شہر رہا ہے لیکن اب نوشکی کی شعوری و سیاسی تاریخ کو قبائلی تقسیم ،فسادات کی بھینٹ چڑھانے کی سازش کی جارہی ہے جو قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت ضلعی صدر آغارب نواز شاہ اور محمان خاص صوبای جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ اعزازی محمان رخشان ریجنل سیکٹری فاروق بلوچ تھے اجلاس سے بیبرگ بلوچ ،خان جان بلوچ، وکرم بلوچ، رازق زہری، حق نواز شاہ، مشتاق بلوچ آصف خیر نیخطاب کرتے ہوئے کہا ھیکہ گزشتہ کچھ عرصے سے جاری قبایلی تصادم و برادار کشی پر تشویش کا اظھار کرتے ہوے اسے نوشکی جیسے پر امن اور مختلف قبایل کے درمیان برداشت باہمی احترام و رواداری جیسی خصوصیات رکھنے والے نوشکی کے تاریخ کو ایسے واقعات مسخ کر رہے ہے اس حوالے سے نیشنل پارٹی نے ہمہشہ زمہ دارادنہ پارٹی کا کردار ادا کیا ہے اور نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ نوشکی میں گزشتہ تین سال سے نوشکی میں جاری کشت و خون کے زمہ دار ریاست اور ریاستی اداردے و پولیس ہیں کیو نکہ عوام کے جان و مال کی تھفظ کا زمہ دار ریاست اور ریاستی ادارے ہوتی ہے لیکن بد قسمتی سے نوشکی میں ریاست اور ریاستی ادارے اپنے اس بنیادی زمہ داری سے عملا اپنے اپکو بری و زمہ قرار دے چکے ہے ایسالگتا ہے کہ ریاست کو بلوچستان کے عوامکی جان و مال کی تحفظ کے بجاے اسکے وسایل سے سروکار ہے نیشنل پارٹی نوشکی کے سیاسی اکابرین سفید ریش قبایلی معتبرین علماء کرام و سادات سے دست بدستہ اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوے نوشکی کو مزید کشت و خون سے بچانے میں کردار ادا کرے نیشنل پارٹی اس حوالے سے جلد ہی پہلے مرحلے میں ال پارٹیز اجلاس منعقد کرکے نوشکی کی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے کر اجتماعی سیاسی قیادت کے زریعے مزید اپنا کردار ادا کرینگے اجلاس میں یونٹ سازی کو 4 اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں