عوام اب موروثی بھڑک بازی اور خوشنما نعروں کی سیاست کرنے والوں کے اصلی چہرہ کو سمجھ چکی ہے،خیر بخش بلوچ

جمعرات 9 ستمبر 2021 23:20

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے یونٹ سازی کے حوالے سے کلی سیدان مینگل یونٹ کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اب موروثی بھڑک بازی اور خوشنما نعروں کی سیاست کرنے والوں کے اصلی چہرہ کو سمجھ چکی ہے۔ بلوچ قوم کے جذبات اور احساسات کو کو سیڑھی بناکر بینک بیلنس بڑھانے اور زاتی مراعات حاصل کرنے والے مذید عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔

نیشنل پارٹی عوام کی سیاسی قومی معاشی و سماجی حقوق پر کسی صورت پر سمجھوتا نہیں کرسکتی۔اور نیشنل پارٹی نے اپنی فکری و نظریاتی جدوجہد سے یہ ثابت کر رکھی ہے۔یونٹ سازی اجلاس میں نیشنل پارٹی بی ایس او پجار کے عہدیداران اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے نیشنل پارٹی رخشان کے ریجنل سیکرٹری فاروق بلوچ ڈسٹرکٹ صدر رب نواز شاہ جنرل سیکرٹری بیبرگ بلوچ نائب صدر رمضان حسنی تحصیل آرگنائزر خان جان بلوچ ڈسٹرکٹ یوتھ سیکرٹری آغا داو?د شاہ لیبر سیکرٹری رازق زہری بی ایس او پجار کے مرکزی جونیئر جوائنٹ سیکرٹری وکرم بلوچ سی سی ممبر حق نواز شاہ زونل آرگنائزر مشتاق بلوچ سید مدثر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا نوشکی سے موروثی سیاست کا خاتمہ ناگزیر ہے کیونکہ عوام میں اب شعور آچکی ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرینگے کیونکہ موروثی اور قبائلی سیاست کی وجہ سے علاقے میں ترقی نہ ہونے کی برابر ہیں کیونکہ عوام کی جن لوگوں کو ووٹ دیکر اسمبلی تک پہنچا کر یہی سمجھتے ہے کہ وہ ہماری بہترین نمائندگی کرکے ہمارے حقوق دلوائینگے لیکن بجائے علاقے کی نمائندہ وہ اپنی خاندان تک محدود ہوکر رہتا ہے اور صرف زاتی بینک بیلنس بنانے کی پیچھے ہوتا ہے اور عوامی مسائل جو کہ تو ہوکر رہ جاتے ہے اور موروثی سیاستدان چاہتے بھی یہی کہ عوام میں کوئی سیاسی شعور نہ آئے تاکہ یہ ہمیشہ اسی طرح دوروگ گوئی اور قبائلی کارڈ کے بل بوتے پر مسلط ہوجائے اور عوام اسی طرح پسماندہ ہوکر رہے لیکن اب عوام نے ان کی اس دوروگ گوئی کی سیاست کی سمجھ رکتی ہے اور آنے والے وقت میں انکو اپنے ووٹ کے پرچی سے بری طرح مسترد کرینگے اور اپنے بہتر مستقبل کیلئے بہترین نمائندے کا انتخاب کرینگے نیشنل پارٹی نے اپنے مختصر دور میں نوشکی میں نمائندہ نہ ہونے کی باوجود بہت سے ترق?اتی کام کروائے اور سیکنڈوں کے حساب سے لوگوں کو نوکریاں دی کیونکہ نیشنل پارٹی کو عوام کی مشکلات کا اندازہ ہیں آج نیشنل پارٹی میں لوگوں کی شمولیت اس بات کی ثبوت ہے کہ نیشنل پارٹی کو بلوچستان کی عوام اپنا نجات دہندہ جماعت سمجھتے ہے اس موقع پر نیشنل پارٹی کلی سیدان یونٹ کی تشکیل عمل میں لائی گئی یونٹ سیکرٹری احمد شاہ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری مقصود شاہ تحصیل کونسلران ابراھیم شاہ طیعب شاہ اور یحیی شاہ مشاورتی کونسل کے ممبر منتخب ہوئے

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں