ریاست کے آمرانہ اور بلوچ دشمن پالیسیوں میں نوشکی کے مسلط شدہ نمائندوں نے بھی بھرپور حصہ ڈالا،خیر بخش بلوچ

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:10

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ ڈسٹرکٹ صدر رب نواز شاہ جنرل سیکرٹری بیبرگ بلوچ بی ایس او پجار کے مرکزی جونیئر جوائنٹ سیکرٹری وکرم بلوچ اظہار بلوچ گل حسن بلوچ چیرمین عطا اللہ قدرت اللہ ماسٹر حسن نے نیشنل پارٹی نصیر آباد یونٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاک آج بھی تمام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہے۔

پسماندگی لاچارگی اور بے بسی کو عوام کی زندگی کا حصہ بنانے والے ناہل نمائندے ہیں جو برسوں سے ڈاک کے عوام کو خوشنما نعروں سے دھوکہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے آمرانہ اور بلوچ دشمن پالیسیوں میں نوشکی کے مسلط شدہ نمائندوں نے بھی بھرپور حصہ ڈالا۔اور نوشکی میں ترقی کے عمل کو روک کر خود کی بینک بیلنس اور جائیدادوں کو بڑھانے کو جاری رکھا۔

(جاری ہے)

اور یہی نمائندے آج بادشاہت کی زندگی گزار رہے ہیں اور ڈاک سمیت پورے نوشکی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوامی جمہوری جماعت ہے۔اور ملک میں جمہور کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین وقانون کی بلندی کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔نیشنل پارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔اس لیینیشنل پارٹی اب عوام کی طاقت سے بلوچستان میں غیر سیاسی نمائندوں کو دھاندلی و جعلی مینڈیٹ کے زریعے حکمرانی نہیں کرنے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے اپنے مختصر دور میں اقتدار میں نصیر آباد نوشکی کے عوام کو ان کی بنیادی حقوق فراہم کرنے کیلیے عملی کوشش کی نیشنل پارٹی کی نوشکی میں نمائندگی نہ ہونے کے باوجود نصیر آباد میں واٹر سپلائی اسکیم سمیت دیگر ضروریات زندگی فراہم کیے انہوں نے کہا کہ نصیر آباد نوشکی کے عوام نے ہمیشہ نیشنل پارٹی کو بھر پور انداز میں منظم و متحرک کیا ہے اور ہر قدم پر فکری بنیاد پر نیشنل پارٹی سے وابستگی کو قائم رکھا ہے۔

تقریب میں نیشنل پارٹی نصیر آباد یونٹ کے انتخابات ہوئے یونٹ سیکرٹری قدرت اللہ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری محمد حسن تحصیل کونسل کیلئے گل حسن بلوچ ثناء اللہ محمد علی جبکہ مشاورتی کمیٹی کیلئے مقبول آحمد ،لشکر خان ،محمد اشرف اور عبدالرازق منتخب ہوئے

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں