پاک فوج،ایف سی اور حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،میجر جنرل ندیم احمد انجم

سی پیک کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے ملک وقوم کے دوست نہیں ،مٹھی بھر عناصر ترقی اور تعلیم کا راستہ نہیں روک سکتے ، انسپکٹر جنرل فرنٹیرکور

جمعہ 24 فروری 2017 17:16

پاک فوج،ایف سی اور حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،میجر جنرل ندیم احمد انجم
نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) انسپکٹر جنرل فرنٹیرکور میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہاہے کہ پاک فوج،ایف سی اور حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،اقتصادی راہداری بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،دشمن پاکستان اور بلوچستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتے ،نوجوانوں کو تعلیم سے دور رکھنے اور انہیں پہاڑوں پر جانے کے لئے ورغلانے والوں کے اپنے بچے دشمن ممالک کے فنڈزسے لندن اور دبئی کی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں،سی پیک کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے ملک وقوم کے دوست نہیں ،مٹھی بھر عناصر ترقی اور تعلیم کا راستہ نہیں روک سکتے ،دہشت گردوں کو بلواسطہ یا بلاواسطہ مدد دینے والوں کو ڈھونڈ کر کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے،ایف سی بلوچستان کے عوام کے حفاظت کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیفٹنٹ صفی اللہ شہید سکول اینڈ کالج میں استحکام پاکستان سیمینار اور قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سیمینار میں خواتین،طلباء ،طالبات،اساتذہ اور آفیسران کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، قبل ازیں سیمینار سے ممتاز گیسٹ اسپیکر قاسم علی شاہ نے بھی خطاب کیا اور طلباء وطالبات کو لیکچر دیا، تقریب سے ایم پی اے نوشکی حاجی میر غلام دستگیر بادینی،کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان،صدر پریس کلب نوشکی غلام رسول جمالدینی ودیگر نے بھی خطاب کیا اور ایف سی کے قیام امن کے لئے کاوشوں اور قربانیوں کوسراہتے ہوئے طلباء پر زور دیا کہ وہ جدید چیلنجز کے مقابلے کے لئے اپنے تمام تر صلاحیتیں حصول علم پر مرکوز رکھیں ،ملک وملت کو تعلیم کی ضرورت ہے اور پاکستان کا مستقبل بھی انہی طلباء سے ہی منسلک ہے ،طلباء منفی رجحانات کے خاتمے میں اپنا کردار اداکریں،قبل ازیں آئی جی ایف سی جنرل ندیم احمد انجم نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائیں،تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہاکہ آنے والادور بلوچستان اور پاکستان کے لئے بہت اہم ہے ،پاک فوج اور محب وطن عوام کے قربانیوں سے پاکستان ناقابل تسخیر بن چکا ہے ،ہماری دشمن یہ بات سمجھ چکی ہے کہ وہ پاکستان پر فوج کشی یا حملہ نہیں کرسکتی،دشمن پاکستان اور بلوچستان کی ترقی ہرگز نہیں دیکھ سکتی،اس لئے چند دہشت گرد وں کا سہار الیکر نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں ،سوشل میڈیا میں لیبیا ،عراق اوار یمن کی خون ریزی کے تصاویر یں اٹھا کر افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہاہے ،ملک دشمن عناصر فوج اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،مگر انہیں ہر محاز پر ناکامی حاصل ہوگی ،پاکستان کے تمام سیاسی جماعتیں ،ادارے،مدبرین اس بات پر متفق ہیں کہ کہ ہم نے بلوچستان کو اتنی ترقی دینی ہے کہ وہ سب سے آگے ہوں،بلوچستان کے نوجوانوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کی بھرپور کوششیں ہر سطح پر کی جارہی ہیں،پاکستان آرمی کی اولین ترجیح بلوچستان میں تعلیم اور امن ہے ،ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ بلوچستان کے بچوں کے مستقبل کو ماضی سے بہت بہتر بناناہے ،کیونکہ تعلیم کمزور اور طاقتور کی کی فرق کو ختم کرتی ہے سماجی برابری کی سب سے بڑی طاقت تعلیم ہے ،اگر بچے تعلیم سے آراستہ نہیں ہونگے تو وہ اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے 700سے زائد افیسران پاکستان آرمی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ایبٹ آبادکاکول میں پی ایم اے لانگ کورس میں ٹریننگ کرنے والے 20فیصد نوجوان افیسران کا تعلق بھی بلوچستان سے ہے ،انہوں نے مزید کہاکہ فرنٹیرکور بلوچستان کے 2ہزار سے زئد طلباء وطالبات کو اسکالرشپ دے رہی ہے ،انہوں نے شہید صفی اللہ سکول اینڈ کالج کے نئی گرلز بلاک کے قیام کے لئے پچاس لاکھ ،سالانہ 15طلباء کو ایف سی اسکالرشپ،طلباء کے اسٹڈی ٹور کے لئے 5لاکھ،اور انجمن معذوران کے لئے 5لاکھ روپے دینے اور ایف سی سکول کے فیکلٹی کے لئے ایک لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا،علاوہ ازیں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محب وطن قبائل ملک وملت کے دفاع کے لئے اپنا کردار ادا کریں ،نام نہاد عناصر کو ہمارے بچوں سے مستقبل سے کھیلنے سے روکنے کے لئے عمائدین کردار اداکریں ،گمراہ اور پروپیگنڈہ کا شکار ہوکر پہاڑوں پر جانے والوں کو واپس ہوکرقومی دھارے میں شامل ہونے پر گلے سے لگانے کے لئے بھی تیار ہیں ،تاہم ملک کو نقصان پہنچانے والوں کوکیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،ڈاکٹروں ،ٹیچروں کو مارنے سے ترقی نہیں بربادی آتی ہے ،بلوچستان کے قیام امن میں پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں کا کردار درخشاں ستارے کے طرح ہمیشہ چمکتارہے گا،کرپشن اور اسمگلنگ کے رقم دہشت گردون کے مالی معاونت کے لئے استعمال ہوررہی ہے جبکہ کرپشن کے کینسر نے ہمارے نسلیں خراب کئے ہوئے ہیں،۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں