سابق ادوار میں کیشنگی کے نام پر کروڑوں کی کرپشن کی گئی،میر غلام دستگیر بادینی

عوام کو مصنوعی طورپر پسماندہ رکھنے والوں کے مکروہ چہرے آشکارہوچکے ہیں،رکن بلوچستان اسمبلی

منگل 28 مارچ 2017 17:02

سابق ادوار میں کیشنگی کے نام پر کروڑوں کی کرپشن کی گئی،میر غلام دستگیر بادینی
نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) ایم پی اے نوشکی حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے کہاہے کہ سابق ادوار میں کیشنگی کے نام پر کروڑوں کی کرپشن کی گئی،عوام کو مصنوعی طورپر پسماندہ رکھنے والوں کے مکروہ چہرے آشکارہوچکے ہیں،عوام انسانی شکل میں آنے والے موسمی پرندوں سے ہوشیاررہیں،عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دیکر کئی مسائل حل کردیئے ہیں،عوام سے محبت کا رشتہ کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیشنگی پٹی کے مقام پر معروف قبائلی رہنماء وشاعر شہزاد نذیر کے جانب سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،استقبالیہ تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،جبکہ معروف قبائلی رہنماء شہزاد نذیر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ایم پی اے نوشکی کی حمایت کا اعلان کیا،انہوں نے کہاکہ ایم پی اے حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے حقیقی معنوں میں علاقے میں بلا تفریق عوامی خدمت کی اور علاقے میں ترقیاتی عمل کو تیز کیا،انکی عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر انکی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،ایم پی اے حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے اس موقع پر شہزاد نذیر و انکے ساتھیوں کے حمایت پر انکا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پورے ضلع میں عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح رہی ہے کیشنگی سمیت پورے ضلع میں عوام کے بنیادی مسائل کو اولین ترجیح دی ہے ہماری ترقیاتی کاموں پر مخالفین بلاجواز تنقید کرکے دراصل اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جنہیں عوام بخوبی جانتی ہے ،انہوں نے کہاکہ ماضی میں کیشنگی کے نام پر کروڑوں کی کرپشن کی گئی اور عوام کے بنیادی مسائل کو پس پشت ڈالا گیا تاہم ہم نے اپنے دور میں کیشنگی سمیت تمام پسماندہ علاقوں کو خصوصی ترجیح دی اور عوام کے بنیادی مسائل پر فوکس کیا،تعلیمی ادارے قائم،آبنوشی کے مسائل کافی حد تک ختم اور صحت کے مسائل پر کافی کام کیاہے ،ہمارے اسکیمات اور ترقیاتی کام عوام کو زمین کے اوپر نظر آئیں گے ،سیاست کو خدمت سمجھ کرکررہے ہیں،عوام کو دھوکہ دیکر ووٹ حاصل کرنے والے نہیں ،حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے کہاکہ عوام نے انتخابات میں جس اعتماد کا مظاہرہ کیا عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی حتی الوسع کوشش کررہے ہیں ،تاہم سابق ادوار میں ضلع میں ترقیاتی کام نہ کرنے کے وجہ سے بعض مسائل کا سامنا رہاہے تاہم اپنے فنڈز کے زریعے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے محدود وسائل اور خصوصی فنڈز نہ ہونے کے باوجود ضلع بھر میں مخلصی کے بنیادپر ترقیاتی کام کئے اور ترقی کے عمل میں ضلع کے تمام علاقوں میں برابری کے سطح پر ترقیاتی کام کئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عنقریب موسمی پرندوں کا موسم آنے والا ہے اور بعض موسمی پرندے انسانی شکل میں عوام کو قومیت ،علاقائیت کے نام پر بے وقوف بنانے کی کوشش کرینگے عوام ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں اور شعور کا مظاہرہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں