نوشکی میں جشن آزادی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

جشن آزادی کے سلسلے میں ہفتہ صفائی مہم،فٹبال میچ،کرکٹ میچ، میوزیکل شو، تقریری مقابلے،موٹر سائیکل ریلی، قیدیوں میں مٹھائی کی تقسیم اور دیگر پروگرام کرائے جائیں گے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 10 اگست 2019 13:48

نوشکی میں جشن آزادی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد
نوشکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اگست2019ء، نمائندہ خصوصی، منظور بلوچ) نوشکی کے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی کی زیر صدارت جشن آزادی کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ نوشکی میں جشن آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائیگا ۔تمام سرکاری و نجی دفاتر اور دُکانوں پر قومی پرچم لہرائے جائینگے۔

اجلاس میں ایس پی عبدالحلیم اچکزئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صاحبزادہ ڈاکٹر فرید احمد،ایجوکیشن آفیسر جمیل احمد مینگل، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک محمد اسماعیل سمالانی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خالد محمود بادینی و دیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے کہاکہ زندہ قومیں آزادی کا جشن شایانِ شان طریقے سے مناتی ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمیشہ آزادی کا تحفہ دیاہے اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ شہداء کی قربانیوں کی قدر کرتے ہوئے استحکام پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جشن آزادی کے سلسلے میں ہفتہ صفائی مہم،فٹبال میچ،کرکٹ میچ، میوزیکل شو، تقریری مقابلے،موٹر سائیکل ریلی، قیدیوں میں مٹھائی تقسیم و دیگر پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ یوم آزادی کی تقریب 14اگست صبح 8:30 کو میونسپل کمیٹی میں شروع ہوگی۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اس بار کے یوم آزادی کے تمام پروگراموں میں بھرپور شرکت کرے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں