نوشکی: نوکجو کے مقام سے ایک شخص کی انتہائی مسخ شدہ لاش برآمد

پولیس کے مطابق لاش سرفراز نامی شخص کی ہے جو گزشتہ 22 دِنوں سے گھر سے غائب تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 23 اگست 2019 14:44

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، منظور بلوچ) نوشکی کے علاقے بدل کاریز اور نوکجو کے مقام سے ایک شخص کی انتہائی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ مسخ شدہ لاش سرفراز نامی شخص کی ہے جو گزشتہ 22 دِنوں سے گھر سے غائب تھا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مقتول سرفراز کی گمشدگی کے بعد اس کی تلاش جاری تھی۔

(جاری ہے)

اسی مقام سے چند روز پہلے اس کی موٹر سائیکل برآمد ہوئی تھی۔ مقتول کی لاش انتہائی خراب حالت میں تھی، جسے سول ہسپتال نوشکی پہنچا دیا گیا ہے۔ مقتول کے والد کا نام جمعہ خان بتایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے نوشکی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ نوشکی سے یہ دُوسرا لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس سے قبل نوشکی ڈاک ایریا سے بھی ایک لاش برآمد ہوئی تھی جو انتہائی مسخ شدہ تھی۔ نوشکی انتظامیہ نے مذکورہ لاش کو دفنا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں