نوشکی:بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے زیر اہتمام جامعہ بلوچستان اسکینڈل کے خلاف ریلی

مقررین نے کہا کہ بلوچستان ہراسگی اسکینڈل ایک ناقابل برداشت عمل ہے، ملوث افراد نے بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کی عزت پر حملہ کیا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 26 اکتوبر 2019 17:04

نوشکی:بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے زیر اہتمام جامعہ بلوچستان اسکینڈل کے خلاف ریلی
نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،26 اکتوبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،منظور بلوچ) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے زیر اہتمام جامعہ بلوچستان اسکینڈل کیخلاف ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اور پلے کارڈ اٹھائے یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی عوامی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلعی آرگنائزر واجہ میر ایوب بادینی ڈپٹی آرگنائزر ظہور بلوچ طارق عزیز بادینی اور وقار احمد بادینی نے کہا جامعہ بلوچستان ہراسگی اسکینڈل ایک ناقابل برداشت عمل ہے۔

ملوث افراد نے بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کے عزت پر حملہ کیا ہے۔ ایسے گھناؤنے عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کو عارضی بنیاد پر عہدے سے ہٹانا مسئلے کا حل نہیں، ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔مقررین نے کہا جامعہ بلوچستان اسکینڈل کے بعد ہماری بچیاں تعلیمی اداروں کے نام سے خوفزدہ ہے۔اسکینڈل ایک سوچھے سمجھے سازش کا نتیجہ ہے جس کا مقصد خواتین کیلئے تعلیم کی دروازے ہمیشہ کیلئے بند کرانا ہے۔

انہوں نے کہا جامعہ بلوچستان اسکینڈل کے بعد بلوچستان حکومت کو اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں بلیک میلنگ کے راستے بند کرنے کیلئے پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے اور اس سے قبل یہ بھی ضروری ہے کہ جامعہ بلوچستان اسکینڈل کے محرکات تک پہنچ کر ملوث افراد کو نہ صرف بے نقاب کیا جائے بلکہ ایسے عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی تدارک ممکن ہوسکیں انہوں نے جامعہ بلوچستان اسکینڈل پر بننے والے تحقیقاتی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہراسگی اسکینڈل کے متاثرین کا فرض بنتا ہے کہ وہ تحقیقاتی کمیٹی سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے تمام تر ثبوت فراہم کرے تاکہ کمیٹی کسی اہم نتیجے پر پہنچ کر اسکینڈل میں ملوث افراد کو بے نقاب کرے۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی تعلیمی اداروں میں ایسے غیر اخلاقی سرگرمیوں کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی۔ جامعہ بلوچستان اسکینڈل کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچائے بغیر دم نہیں لیں گے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں