نوشکی،تنظیم اساتذہ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

منگل 11 فروری 2020 16:56

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2020ء) تنظیم اساتذہ ضلع نوشکی و تعمیر ملت پبلک ماڈل ہائی سکول کی جانب سے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سکول کیپرنسپل تعمیر ملت پبلک سکول حاجی عبید اللہ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میر جمال خان مینگل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میر رسول خان بادینی کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی جو سکول سے شروع ہوکر لنک روڈ اور کیسکو نوشکی آفس سے ہوتے ہوئے دوبارہ سکول پہنچی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکا ء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے ۔اس موقع پر ایف سی اہلکاروں کے علاوہ سیسا کے صدرحاجی عطا ء اللہ ابوشعیب سکول کے وائس پرنسپل برہان الدین مینگل ایم یعقوب بلوچ تنظیم کے جنرل سیکریٹری ظہور احمد مینگل عبدالمنان اساتذہ اکرام اورطلبا ء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں