نوشکی، پولیس کارروائیوں میں دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 30 مئی 2020 16:48

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) پولیس کی مختلف مقدمات میں مفرور ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، 2ملزمان گرفتار کرلیے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایس پی نوشکی میر حسین احمد لہڑی کی ہدایت پر ایس ایچ او نوشکی علی احمد بگٹی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل میں ملوث مفرور ملزم سعید احمد کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے کچھ عرصہ پہلے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے حفیظ اللہ کو زخمی کردیا تھا۔ دوسری کارروائی میں منشیات فروش محمد طیب کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں چرس برآمد کرلی۔ ایس ایچ او نوشکی علی احمد بگٹی نے کہا کہ امن امان بحال کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں