نو شکی ،موٹر سائیکل چور ایک مرتبہ پھر سرگرم

مقامی پروفیسرکی موٹر سائیکل دوسری مرتبہ لے اڑے، عوا می حلقوں کا نو ٹس لینے کا مطا لبہ

منگل 20 اکتوبر 2020 16:31

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) نو شکی میں موٹر سائیکل چور ایک مرتبہ پھر سرگرم مقامی پروفیسرکی موٹر سائیکل دوسری مرتبہ لے اڑے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی ماہر تعلیم و کالم نگار ادیب و شاعر پروفیسر غلام دستگیر صابر گذشتہ روز مقامی مسجد میں نماز مغرب کے ادائیگی کے لئے گئے اور موٹر سائیکل مسجد میں کھڑی کی جب نماز ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر آئے تو موٹر سائیکل غائب تھی واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نامعلوم چوروں نے پروفیسر کو موٹرسائیکل سے محروم کردیا تھا۔

عوامی حلقوں نے نوشکی شہر و گردونواح میں موٹرسائیکل چوری رہزنی اور دیگر جرائم میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوشکی پولیس مطالبہ کیا ہے کہ وہ چوری کے بڑھتے واقعات پر فوری قابو پائے اور موٹرسائیکل برآمدگی کے لئے کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں