میر خورشید جمالدینی کی اپوزیشن اراکین پر پولیس گردی تشدد اور لاٹھی چارج و اسمبلی میں داخلے پر پابندی کی مذمت

ہفتہ 19 جون 2021 16:38

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے اپنے جاری بیان میں بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اراکین پر صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس گردی تشدد اور عوام کے منتخب نمائندوں پر لاٹھی چارج و اسمبلی میں داخلے پر پابندی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان اسمبلی میں روایات اخلاقی حدود کی دھجیاں اڑا کر عوام کے منتخب نمائندوں اور انکے لاکھوں ووٹروں کی حق رائے دہی کی توہین کی انتہا کرکے بدترین آمریت کی مثال قائم کردی گئی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی اور بلوچستان کے تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کے منتخب نمائندوں پر پولیس کے ذریعے تشدد کرکے بدترین مثال قائم کی گئی جس کی بلوچستان کے تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جام حکومت نے ایم پی ایز ہی نے بلکہ انکے ووٹرز کی توہین کرکے بلوچستان و عوام دشمن ہونے کا عملی ثبوت پیش کیا ہے جو تاریخ میں کالے باب کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جام حکومت اپوزیشن دشمنی میں بہت آگے نکل چکے ہیں اور آمریت کے دور کی یادیں تازہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمرانوں سے اسی کی ہی امید کی جاسکتی ہے غیر منتخب افراد اور ڈیتھ اسکواڑز کو نوازنے والے بلوچستان و بلوچ دشمن کے طور پر تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے گڈ گورننس اور جمہوریت کے راگ الانپنے والے نام نہاد سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف بلوچستان کے عوام کی جمہوری جدوجہد جاری رہے گی۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں