کو ئٹہ ،نوشکی میں تیز ہوائوں اور بارش کے باعث بجلی کے کھمبوں ، فصلوں کو شدید نقصان

پیر 16 اپریل 2018 20:01

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) نوشکی کے علاقے میں گزشتہ شب تیز ہوائوں اور بارش کے باعث بجلی کے کھمبوں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جس سے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان کے مختلف علاقوں کی طرح نوشکی میں بھی تیز ہوائوں اور شدید بارش کے باعث فصلوں اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچا سرمل تا فوئی اور دیگر علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی واپڈا کی ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں جا کر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں