نوشکی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے شمولیتی پروگرام کا انعقاد

مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد نے بی این پی میں شمولیت کا اعلان بی این پی ایک قومی سوچ ،فکر ،اور نظریے کانام ہے،میرخورشیدجمالدینی و دیگر مقررین کا خطاب

پیر 16 اپریل 2018 20:03

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں شمولیتی پروگرام میں مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد نے بی این پی کے سی سی ممبر سابق صوبائی وزیر بابومیرمحمدرحیم کی قیادت میں میرسرتاج جمالدینی،شاہ دوست جمالدینی،شاہ صنم جمالدینی،فرحان بلوچ،آزاد خان جمالدینی ،زرین خان جمالدینی،محمدیوسف بادینی،عدنان بلوچ،نصیب جمالدینی،بابوقیصر،غلام جان جمالدینی،کلیم اللہ سمالانی ،قدیرسمالانی ،غلام نبی مینگل ،عبدالمالک سمالانی ،حفیظ اللہ جمالدینی،محمداقبال محمد حسنی ،اور مجیب الرحمان سمالانی باقاعدہ طور بی این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی آرگنائزر میرخورشیدجمالدینی،سی سی ممبر بابورحیم مینگل ،میرعطاللہ بلوچ،میرثناء اللہ جمالدینی،میرصاحب خان مینگل ،ڈاکٹر عمرماندائی نے کہاکہ بی این پی ایک قومی سوچ ،فکر ،اور نظریے کانام ہے اور بی این پی بلوچستان کی واحد جماعت ہے جو طویل عرصہ سے بلوچستان کی حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرتاچلاآرہاہیں پارٹی میں ورکرز اورخاص کر نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی احیثیت رکھتے ہیں بلوچ نوجوانوں پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پارٹی پروگرام کو گھر گھر تک پہنچانے میں کردار ادا کرکے اپنی قومی زمہ داری پوری کریں اور سردار اخترجان مینگل کی دلیرانہ قیادت میں ساحل وسائل کی حفاظت کیلئے جدوجہد کو تیز کریں ۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں