نو شکی: موٹرسائیکل ریسنگ سے قیمتی جانیں ضائع

ریسنگ کے وجہ سے شاہراہوں پر سفرکرناشہریوں کیلیے عذاب بن گئیں

منگل 18 ستمبر 2018 19:10

نو شکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) نوشکی شہراورگردونواح میں موٹرسائیکل ریسنگ کے وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہوچکے ہیں اورہائے روزکمسن نوجوان زخمی ہوتے ہیں موٹرسائیکل ریسنگ کے وجہ سے شاہراہوں پر سفرکرناشہریوں کیلیے عذاب بن چکے ہیں اور لوگ خوف کے عالم میں رہتے ہیں ۔ اور خاص کر جمعتہ المبارک کے دن موٹرسائیکل ریسنگ کا سرکس لگتاہے آرسی ڈی شاہراہ پر شام کے وقت اور مغرب کیٹائم موٹرسائیکل ریسنگ کا شور شروع ہوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اور گاڑیوں کوسلطان پاس چڑھائی پر آنے اور جانے میں مشکلات کاسامنا رہتا ہے جس سے حادثات کاخطرہ ہمیشہ بڑھ جاتے ہیں ہسپتال ذرائع کے مطابق صرف عید کے تین دنوں کے دوران 100سے زاہد موٹرسائیکل حادثات میں لوگ زخمی ہوئے تھے اکثرٹریفک حادثات کے وجہ سے والدین سخت پریشان رہتے ہیں کہ کہیں موٹرسائیکل حادثات کے صورت میں کوئی اپنا زخمی نہ ہوسکے۔ نوشکی کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرسے پرزور اپیل کی ہے کہ نوشکی شہر اور گردونواح میں موٹرسائیکل ریسنگ پر دفعہ 144 لگا کر مکمل پابندی عائد کی جائے تاکہ حادثات میں کمی آسکے ۔ شہری اور والدین سکھ کا سانس لے سکیں

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں