نو شکی:ٹریفک حادثات اور دیگرواقعات میں ایک شخص جاں بحق 7 افراد شدید زخمی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:18

نو شکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) نوشکی مختلف ٹریفک حادثات اور دیگرواقعات میں ایک شخص جاں بحق 7 افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق نوشکی سے خاران اجتماع جانے والے پتکن کے مقام پردو مختلف موٹر سائیکل حادثات میں ایک شخص جمعہ خان ولد محمدکریم بادینی ساکن غریب آباد نوشکی جان بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

مل کلی محمد خان کے قریب ٹریکٹر اور موٹرسائیکل کے درمیان ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے اس کے علاوہ سلطان چڑھائی پر موٹرسائیکل تیزرفتاری کے باعث پہاڑ سے ٹکرا کر حادثے کا شکار رہی جس کے نتیجے میں ایک شدید زخمی ہوا۔

شہرکے اندر موٹرسائیکل سے گرکر نوجوان شدید زخمی ہوا ۔جبکہ لڑئی جھگڑے کے نتیجے میں ایک شخص فریداحمدشدید زخمی ہوئے۔ تمام ٹریفک حادثات میں زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمی ہونے والے 4 افراد کو کوئٹہ ریفرکردیاگیا۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں