نوشکی، پی ایف یو جے کی کال پر غیر اعلانیہ سینسر شپ ،مخصوص اخبارات اور چینلز کی اشتہارات کی بندش کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

صحافیوں کے خلاف غیر اعلانیہ سینسر شپ فوری بند کر کے اخبارات اور اشتہارات کی بندش فوری ختم کیا جائے ،مظاہرین

منگل 9 اکتوبر 2018 18:41

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) نوشکی پریس کلب کی جانب سے پی ایف یو جے کی کال پر غیر اعلانیہ سینسر شپ ،مخصوص اخبارات اور چینلز کی اشتہارات کی بندش ،صحافیوں کی جبری برطرفی اور آزادی ء اظہار پر قدغن کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے صدر پریس کلب حاجی طیب یلانزئی ،سینیئر صحافی حاجی سعید بلوچ، ایم یعقوب بلوچ، برکت زیب سمالانی اور محمد سادق بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یو ں تو صحافیوں اور آزادی ء اظہار رائے کے بلند بانگ دعوے کرتے ہوئے نہیں تکھتی لیکن دوسری جانب صحافیوں کی آواز کو دبانے کیلئے اس کے برعکس اقدامات کر کے اپنے دعووں کی نفی کررہی ہیں ملک میں اظہار آزادی کو فروغ دیکر جمہوریت کو مستحکم اور جمہوری اداروں کو استحکام دیا جا سکتا ہے صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اس ستون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اگر یہ ستون کمزور ہوگا تو ملک کمزور ہوگا صحافی برادری انتہائی نا مسائل حالات اور مشکلات کے باوجود ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں حکومت صحافیوں کو مراعات اور سہولیات دینے کی بجائے ان کے لئے مشکلات اور مصائب کھڑی کررہی ہیں جو جمہوری روایات کی منافی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہے ہیں کہ صحافیوں کے خلاف غیر اعلانیہ سینسر شپ فوری بند کیا جائے برطرف صحافیوں کو فوری بحال اور اخبارات اور اشتہارات کی بندش فوری ختم کیا جائے اس موقع پر صحافیوں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شدید نعرہ بازی کئے۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں