بی این پی کا اسلم کرد کی ساتویں برسی پر زبردست خراج تحسین

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:37

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے اپنے جاری بیان میں ممتاز بلوچ قوم پرست کارکن و رہنما اسلم کرد کی ساتویں برسی پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم اسلم کرد نے اپنی پوری زندگی بلوچ قوم اور بلوچ سرزمین کے لئے وقف کردیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کے اور انکے خاندان کی بلوچستان کے لئے خدمات رہتی دنیا تک یاد کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ اسلم کرد کی جدوجہد نیپ اور بی ایس او کے پلیٹ فارم سے سردار عطا اللہ خان مینگل اور بابائے بلوچستان میر غوث بزنجو و دیگر بلوچ زعما کے ساتھ بھرپور جدوجہد کی۔

حیدر آباد سازش کے تحت قید و بند کی صعوبتیں اور تکالیفیں برداشت کئے،انکی زندگی مظلوم و محکوم قوموں کے لئے ایک مثال ہے،مرحوم کی بلوچ وطن اور سرزمین سے کمٹمنٹ ناقابل فراموش ہے،وہ بلوچ وطن کے عظیم سپوت تھے بلوچ سیاسی کارکن انکی جدوجہد کو مثال بناتے ہوئے اپنی جدوجہد اور مظلوموں و محکوموں کے لئے تیز کردیں

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں