نوشکی،ڈیڈار مل کے قریب موٹر سائیکل کو ٹریفک حادثہ 3 افراد شدید زخمی

بدھ 9 جنوری 2019 00:00

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2019ء) ڈیڈار مل کے قریب موٹر سائیکل کو ٹریفک حادثہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے تفصیلات کے مطابق نوشکی سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر آرسی ڈی شاہراہ پر ڈیڈار مل کے قریب موٹرسائیکل کاسامنے والا ٹائر برسٹ ہونے سے تیزرفتاری کے ساتھ حادثے کا شکار رہی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین افراد شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال نوشکی منتقل کئیے گئے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دیدی گئی ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں