اقتدار کے بغیر بھی عوامی مسائل حل کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے،عثمان بادینی

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:12

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) سابقہ رکن قومی اسمبلی و جمعیت علماء اسلام کے رہنما انجینئر حاجی میر محمد عثمان بادینی نے کہا ہے کہ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر اپنی قوم کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کرینگے عوام کے ساتھ رابطہ جاری ہے ہم عوام کی خدمت پر پورا یقین رکھتے ہیں اور انشااللہ ہم اسی طرع عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیئے ہر سطح پر پوری کوشش کرتے رہیںگے اقتدار کے بغیر بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا آج ہمارے ملک اور خصوصا بلوچستان کے غریب عوام کو مختلف مسائل درپیش ہیں نوجوان اعلی تعلیم یافتہ ہو کر بھی نوکریوں کی تلاش میں پھر رہے ہیں مہنگائی کے ہاتھوں عوام خودکشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں اور حکمرانوں کو انکی کوئی فکر نہیں بلوچستان میں طویل عرصے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے گھریلو صارفین خصوصا زمیندار طبقہ کو نان شبینہ کا محتاج بنا رکھا ہے بلوچستان کے اکثر لوگوں کاذریعہ معاش زمینداری ہے لیکن کیسکو کی اضافی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج نے کھڑی فصلات کو تباہ کردیا ہے ایران اور افغانستان بارڈر کی بندش سے سرحدی علاقوں کے لوگ جنکا ذریعہ معاش ان ممالک سے ہے نہ ھونے کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہے ہم عوام کے دکھ درد اور پریشانیوں سے بخوبی آگاہ ہیں جمعیت اپنے عوام کو تنہاہ نہیں چھوڑے گی رخشان بیلٹ کے عوام کی آواز حکام بالا تک پہنچانے اور انکی حقوق کیلئے انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں