مسترد شدہ افراد ہمیشہ حقائق کو مسخ کر کے اپنی خودنماہی کے شوق میں الزامات اور بلند و بانگ دعووں کا سہارا لیتے ہیں، بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:30

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی کے ضلعی بیان میں سابق ایم پی اے کی رقم ترازی پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا گیا ھے کہ سیاسی رموز اور نظریاتی شعوری سوچ و فکر سے نابلد مسترد شدہ افراد اپنے وجود کی دکھاوا کے لیے ہمیشہ حقاہق کو مسخ کر کے اپنی خودنماہی کے شوق میں الزامات اور بلند و بانگ دعووں کا سہارا لیتے ہیں بیان میں کہا گیا ھے کہ وہ لوگ جن کا تعلق عوامی جمہوری سیاسی جماعت سے ھوتی ھے انھیں دوسروں کے کاموں کو اپنے کھاتے میں ڈالنے اور خودنماہی کے لئے فوٹو سیشن کی ضرورت نہیں ھوتی اس قسم کے طریقہ کار ایسے لوگ اختیار کرتے ہیں جن کا نہ کوئی سیاسی مرکز ھوتا ھے اور نہ ہی ان کا کوہی اجتماعی ترقی کا ورژن ھوتی ھے بلکہ ہمیشہ وہ اپنی ذاتی ترقی اور شارٹ کٹ طرز عمل کے پیروکار ھوتے ہیں بیان میں کہا گیا ھے کہ عوام کا حافظہ اتنا کمزور نہیں کہ پچھلے پانچ سالوں کے دوران کس حد تک خالی خولی فوٹو سیشنوں کا سہارا لیا گیا اور کس نے انٹرنیشنل اور لوکل این جی اوز کی کاردگی کو اپنے کھاتے میں ڈال کر افتتاحی تختی کو اپنے نام سے منسوب کروایا زاروچاہ میں این جی او کی طرف سے ہسپتال کی مرمت اور کمروں کی تعمیر مکمل ھونے کے باوجود افتتاح کے شوق میں کتنے مہینے تک بحال ھونے سے کس نے روکھ رکھا بیان میں کہا گیا ھے کہ کہ بی این پی ایک عوامی پارٹی ھے اپنی منشور شعوری پختگی سیاسی و سماجی وژن اور ثابت قدمی سے حقوق کے حصول کی جدوجہد کی وجہ سے عوام کے دل کی دھڑکن بن چکی ھے آور اسے اقتدار میں پہنچنے اور اسلام آباد کی سیر و سپاٹے کے لیے سورا بازی کی ضرورت نہیں صدر اور وزیراعظم کی پیشکش پارٹی کی عوامی طاقت و قوت کے اعتراف سے کم نہیں اور لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت بلوچستان کے سنگین مسائل کے حل کے لیے معاہدہ اس بات کی تاریخی ثبوت اور ان لوگوں کے لیے نشان عبرت ھے جنھوں نے اپنے دور اقتدار میں ہر قسم کے ظلم و ستم اور نا انصافی پر خاموشی اختیار کرنے کے بدلے مراعات کے حصول کو ترجیح دیتے بیان میں کہا گیا ھے کہ بی این پی کی جھولی میں اسمبلیوں کی سیٹیں ڈالنے کے بے بنیاد الزامات لگائے والے اس حقیقت سے چشم پوشی کا شکار کیوں ھے کہ کتنی حلقوں میں جیت کو شکست میں تبدیل کر کے عوام کی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا اور موصوف اس حقیقت کو عوام کے سامنے لانے سے کیوں کتراتے ہیں کہ پچھلے الیکشن میں کتنا ہیراپیری اور جتن کے بعد انھیں صرف ایک ووٹ سے برتری دلوائی گہی بیان میں ترقی کے پول کھولتے ھوہے کہا گیا ھے کہ جو خطیر رقم گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ترقی کی مد میں جاری کی گئی اگر وہ کرپشن کمیشن اور انفرادی اسکیموں کی نزر نہ ھوتی تو آج نوشکی کے عوام بدحالی و پسماندگی کا شکار نہ ھوتے بیان میں کہا گیا ھے کہ بی این پی اتحاد و یکجہتی کی علامت ھے ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں