نوشکی، قادرآباد ٹو کوئٹہ ویگن سروس کا خیرمقدم کرتے ہیں،پاکستان راہ حق پارٹی

منگل 15 جنوری 2019 00:02

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) پاکستان راہ حق پارٹی نوشکی کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قادرآباد ٹو کوئٹہ ویگن سروس کا خیرمقدم کرتے ہیں اور بھرپور انداز میں حمایت کرتے ھیں یہ سروس قادرآباد مینگل بادینی اور تاڑیز کے عوام کیلئے بہترین ذریعہ سفر ھے جس سے عوام باآسانی کوئٹہ نوشکی آجاسکیں گے اور اس سروس کی مخالفت کرنے اور ویگن کو روکنے والے نوشکی ٹرانسپورٹ مافیا کی پر زور الفاظ میں مزمت کرتے ھیں اور ڈی سی نوشکی ڈی پی او نوشکی اور کرنل ایف سی نوشکی سے اپیل کرتے ھیں کہ قادرآباد ٹو نوشکی ٹو کوئٹہ جانے والی ویگن سروس کو تحفظ فراھم کریں اور نوشکی ویگن ٹرانسپورٹ مافیا کی اجارہ داری کیخلاف عملی اقدام اٹھائیں۔

(جاری ہے)

اور دیگر ٹرانسپورٹرحضرات سے اپیل کی جاتی ھیکہ عوام کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کلی صاحبزادہ کلی جمالدینی بدل کاریز فقیران و دیگر کلیوں سے بھی ویگن سروس جاری کریں تاکہ نوشکی کے عوام کو ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں